ابنا: عراقي ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے سکريٹري جنرل کے خصوصي نمائندے مارٹن کوبلر نے اپنے ايک بيان ميں کہا ہے اقوام متحدہ کي ٹيم کے ستر افراد ايم کے او کے افراد کو اشرف چھاؤني سے نکال کر لبرٹي چھاؤني ميں منتقل کئے جانے کے عمل کي نگراني کررہے ہيں –اس بيان ميں کہا گيا ہے کہ ايم کے او کے افراد کو اشرف چھاؤني سے لبرٹي چھاؤني ميں منتقل کئے جانے کے معاہدے کو جو عراقي حکومت اور اقوام متحدہ کے درميان ہوا تھا چھے ماہ کا عرصہ گذر چکا ہے اور اب تک دوہزار افراد اشرف چھاؤني سے لبرٹي چھاؤني ميں منتقل ہوچکے ہيں- اس رپورٹ کے مطابق ايم کے او کے صرف بارہ افراد اشرف چھاؤني ميں بچے ہيں –ايم کے او کے دہشت گردوں کو اشرف چھاؤني سے نکال کر لبرٹي چھاؤني ميں منتقل کئے جانے کا يہ عمل عراق کے صوبہ ديالہ کے عوام کے شديد احتجاج کے بعد انجام پارہا ہے- عراقي حکومت اشرف چھاؤني سے لبرٹي چھاؤني ميں ايم کے او کے افراد کي منتقلي کو انہيں عراق سے باہر نکالے جانے کي راہ ميں پہلا قدم بتاتي ہے-واضح رہے کہ ايم کے او دہشت گردوں نے ايران کے اندر بے گناہ شہريوں اور اعلي عہديداروں کو شہيد کرنے کے علاوہ خود عراق کے اندر انتہائي وحشيانہ جرائم کا ارتکاب کيا ہے-......./169
23 جون 2012 - 19:30
News ID: 324540
عراق ميں اقوام متحدہ کے سکريٹري جنرل کے خصوصي نمائندے نے انقلاب دشمن منافقين کے دہشت گرد گروہ ايم کے او کي اشرف نامي فوجي چھاؤني کو جلد سے جلد خالي کرانے کي ضرورت پر زورديا ہے-